ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پردھومن قتل کیس:معطل پرنسپل بحال، ڈی سی نے دی کلین چٹ 

پردھومن قتل کیس:معطل پرنسپل بحال، ڈی سی نے دی کلین چٹ 

Mon, 02 Oct 2017 23:48:52    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پردیومن قتل کیس میں معطل ہونے والے ریان پبلک اسکول کے پرنسپل نیرج بترا کو بحال کردیا گیا ہے۔یہ بھی اطلاعات مل رہی ہیں کہ دریں اثناء انھوں نے اسکول کی دوسرے شاخ میں بحیثیت استاد جوائن بھی ہوگئے ہیں ۔ نیرج بتراکو کلین چٹ حاصل کرنے کے بعد اسکول انتظامیہ نے یہ اقدامات کیے ہیں مقتول طالب علم پردیومن کے والد ورون ٹھاکرگڑ گاؤں کے ڈی سی کے اس فیصلے سے ناراض ہیں ان کا کہنا ہے انہیں حق کس نے دیا کہ وہ کسی کوکلین چٹ دیں یا نہ دیں ،انھوں نے کہا کہ جب سی بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے تو ڈی سی کی طرف سے کلین چٹ کیسے دی جا سکتی ہے؟انھوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ واضح ہو کہ ریان پبلک اسکول میں بہت کمیاں واقع ہوئی تھیں ،سی سی ٹی وی کیمرہ بھی خراب تھا ۔ورون کے وکیل سشیل ٹیکریوال بھی ڈی سی کے اس اقدام سے نالاں ہیں وہ کہتے کہ کسی کو اس کا حق نہیں کہ وہ کسی معاملہ میں کسی کو کلین چٹ دیں ۔ واضح ہو کہ ہریانہ سرکار کے ذریعہ قائم جانچ کمیٹی نے ریان پبلک اسکول میں بہت کمیاں پائی تھیں ۔واضح ہو کہ ملزم کنڈیکٹر اشوک نے پردیومن کے ساتھ بد فعلی کی کوشش کی تھی جس میں ملزم نے اولا تو اقرار کیا تھا ؛ لیکن بعد میں وہ اپنے قول سے رجوع کر رہا ہے ۔ 


Share: